هفته,  23 نومبر 2024ء
ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے رکھنے کی تجویزدیدی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نئے مالی سال کے لیے ایف بی آر کو ٹیکس کا ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری رہیں گے جس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور پاور ڈویژن کے حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مہنگائی کا تخمینہ 12.7 فیصد اور وزارت خزانہ نے 11.8 فیصد لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کیا ہے تاہم بنیادی اقتصادی اہداف کے تعین پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں۔ شرح نمو 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے اگلے سال ترقی کا ہدف 3.7 فیصد تجویز کیا ہے۔

مزید خبریں