پیر,  16  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کر دیاگیا

 

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ وکیل کا موقف تھا کہ پرویز الٰہی کا ان بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں، اینٹی کرپشن نے 2 سال کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں جمع کرادیں، عدالت نے یہ تفصیلات طلب کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے پرویز الٰہی کو 9 مئی کے 20 مقدمات میں نامزد کیا، انہیں لاہور میں 3، فیصل آباد میں 4 اور راولپنڈی میں 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا، پرویز الٰہی کو ضلع اٹک اور گوجرانوالہ میں بھی ایک ایک کیس میں نامزد کیا گیا۔ پرویز الٰہی کو یکم جون 2023 کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News