اسلام آباد (روشن پاکستاان نیوز)پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ ہوا، وزیر داخلہ نے ایوان میں آکر آگاہ کیا، سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بلانے تک ہم اجلاس سے واک آؤٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں، وفاقی وزیر داخلہ یا آئی جی اسلام آباد سے بات کرکے ایوان کو بتاؤں گا، شبلی فراز پہلے بتائیں کہ رؤف حسن پر حملہ کہاں اور کب ہوا۔ رپورٹ درج کروائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، قانون کے مطابق جو ہوگا وہ کریں گے، رؤف حسن کے لیے عام شہریوں کا طریقہ کار بھی دستیاب ہوگا۔
جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے وزیر اعظم برائے قانون نذیر تارڑ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔