اتوار,  08  ستمبر 2024ء
بجلی والوں کے دفتر میں گھس کر ان کی بجلی بند کردو ، اہم صوبائی وزیر کا مشورہ

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے معاملے نے سندھ اسمبلی کا ماحول بھی گرما دیا، صوبائی وزرا اور اپوزیشن اراکین کے الیکٹرک سمیت حسیکو پر برس پڑے۔

سعید غنی نے کہا کہ صرف بجلی چور کے بجائے سب کی بجلی بند کرنا ظالمانہ طریقہ کار ہے ،کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا نظام نافذ کر دیا ہے ۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے ترغیب دی کہ کے الیکٹرک والوں کے دفتر میں گھس کر ان کی بجلی بند کردو تاکہ انہيں احساس ہو، ان پر کوئی تشدد یا گالم گلوچ نہ کیا جائے ،صرف بتی بند کردو۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیر سہو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔

وزير اطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ پاور کمپنیاں من پسند بل بھیجنے کی غنڈہ گردی نہ کریں، بل ادا نہ کرنے کی سزا بل دینے والوں کو نہیں دی جاسکتی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News