اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر متعلقہ حکام تعینات تھے، انہوں نے غیرمجاز افراد کو بغیر کارڈ کے اندر جانے کی اجازت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد بغیر چیکنگ کے اسمبلی ہال کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے، انہوں نے کچھ ارکان اور وزراء کو زبردستی پارلیمنٹ کے اندر روکا اور تصاویر بنوانا چاہیں۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔