پیر,  16  ستمبر 2024ء
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں اضافہ، نئی قیمت جانیں

 

گزشتہ 3 روز کے دوران ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے فی کلو سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ تین روز کے دوران پشاور اور لاہور میں فی کلو گوشت کی قیمت میں 60 روپے کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کر دی گئی، تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 59 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ میں برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 304 روپے فی کلو اور ریٹیل ریٹ 316 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 261 روپے فی درجن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں تین روز کے دوران برائلر مرغی کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News