فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) گائے کا گوشت کھانے والے شہری ایک بار پھر مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد کے علاقے پنسیرہ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران گاڑی سے 15 من مردہ گائے کا گوشت برآمد ہوا۔
اتھارٹی نے 2 ملزمان نویداور وحید کو گرفتار کرکے گوشت اور مردہ جانور تلف کردیا۔ حکام نے تھانہ ٹکری والا میں مقدمہ درج کر کے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی اور بتایا کہ مردہ جانور کا گوشت فوڈ پوائنٹ پر سپلائی کیا جانا تھا۔
خیال رہے کہ گوشت ہر کسی کی پسندیدہ غذا ہے، اسے حاصل کرنے کے اہم ذرائع گائے، بکری، مرغی اور مچھلی ہیں، لیکن گائے کا گوشت اکثریت کی پسندیدہ خوراک ہے۔