اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ہائیکورٹ میں درخواست شہری فہد شبیر نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی، درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم کا تقرر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
کیس کے حتمی فیصلے تک کیس کو کالعدم قرار دیا جائے اور اسحاق ڈار کو کام سے معطل کیا جائے۔