هفته,  23 نومبر 2024ء
دبئی لیکس معاملے پر نیب متحرک ،یو اے ای سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب متحرک ہو گیا، متحدہ عرب امارات سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب نے دبئی لیکس میں جن ملزمان کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خلاف متحدہ عرب امارات کی حکومت سے تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب صرف ان ملزمان کی تفصیلات لکھے گا جن کے خلاف نیب پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔نیب نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کی دبئی میں جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب لاہور فرحت شہزادی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب ٹیم باہمی قانونی معاونت کے قانون کی روشنی میں حکومت متحدہ عرب امارات کو خط لکھے گی، نیب ہیڈ کوارٹرز دفتر خارجہ کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو خط لکھے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی لیکس میں جن دیگر ملزمان کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خطوط پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

مزید خبریں