اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جسٹس منیب اختر کل قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک دورے پر ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب کل صبح 10:30 بجے سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں ہوگی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 18 مئی سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی غیر ملکی دورے پر ہیں۔