لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے محکمہ سماجی بہبود میں ضم کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ کو ختم کرکے سوشل ویلفیئر میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
تاہم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی سے مزید سفارشات طلب کر لی ہیں۔کمیٹی محکمہ زکوٰۃ کو محکمہ سماجی بہبود میں ضم کرنے کا طریقہ وضع کرے گی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کی سفارشات کی گئی تھیں۔