اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ اور ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر مقام سے واپس لیا گیا قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے حوالے کر دیا۔
عطا تارڑ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے وزیر بھی ہوں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ قلمدان پشاور سے آنے والے امیر مقام کو دیا تھا لیکن جب انہیں امور کشمیر کا وزیر نامزد کیا گیا تو ان سے یہ قلمدان واپس لے لیا گیا اور اب اضافی ذمہ داری کے طور پر یہ قلمدانعطا اللہ تارڑ کو سونپا گیاہے۔