اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری کی قیمت کے تعین کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمت خرید کا تخمینہ 3 ہزار 580 ارب روپے تک ہے۔ بجلی کی قیمت خرید کا تخمینہ رواں مالی سال سے 300 ارب روپے زیادہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری کا تخمینہ 3 ہزار 280 ارب روپے تھا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو ہونے والی سماعت کے بعد کرے گا۔