بدھ,  18  ستمبر 2024ء
پاکستان اور ایران کے  سفارتی تعلقات بحال

تہران(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور ایران کے 17 جنوری سے معطل ہونے والے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستانی سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تہران روانہ ہو گئے۔

جمعہ کے روز پاک ایران سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے عملی اقدامات کے تحت ایران کیلئے پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران روانہ ہوگئے۔

مدثر ٹیپو نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کی مخلصانہ اور نیک خواہشات کے مطابق تہران جا رہا ہوں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پرامن تعلقات کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی بھی آج اسلام آباد واپسی کا امکان ہے

باہمی تعلقات کی بحالی کے اقدامات کے تحت پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت بھی دی تھی جو قبول کرلی گئی اور ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News