هفته,  23 نومبر 2024ء
9 ماہ بعدبانی پی ٹی آئی کو عوام کے سامنے آنے کا موقع مل گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے بانی کو 9 ماہ بعد عوام کے سامنے آنے کا موقع ملا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی کل سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی کیس کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ سماعت سے قبل پی ٹی آئی قیادت اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے حکمت عملی تیار کرے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ کے سامنے پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے انتظامات کیے جائیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ کل ایوان میں بیٹھے لوگ کانپیں گے۔ لطیف کھوسہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی 10 دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ نہیں بنایا گیا، 190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں بڑا فیصلہ سنایا گیا۔

مزید خبریں