اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
علی امین گنڈا پور کی پیسکو پر قبضے کی دھمکی،بڑی شرط پورا کرنے کیلئے ملت بھی دیدی

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور کے الیکٹرک کو ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کل تک لوڈشیڈنگ کم کرنے کا وقت دے دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں بلکہ ٹائم لائن ہے، ان کا صوبہ سستی بجلی بناتا ہے اور مہنگی خریدتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پیسکو چیف اگر خیبرپختونخوا میں رہنا چاہتے ہیں تو ان کے طریقے پر چلنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کل تک لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر قبضہ کرکے لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنائیں گے۔

مزید خبریں