لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو پرویز الٰہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں لکھا گیا کہ پرویزالہی کا میڈیکل بورڈ مکمل معائنہ کرنے کے بعد 21 مئی سے پہلے میڈیکل رپورٹس جاری کرے۔
چوہدری مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے دوبارہ رابطہ کیا جائے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی انکوائری کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو نیب کی انکوائری کاپی 29 مئی تک دینے کا حکم دے دیا۔عدالتی کارروائی کے بعد پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان کے حالات مذاکرات سے بہتر کیے جا سکتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں۔