منگل,  10  ستمبر 2024ء
سینئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق پرویز شوکت مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم پرویز شوکت تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پرویز شوکت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پرویز شوکت صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News