اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت آزادکشمیرنےجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےمطالبات منظورکرلئے،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مظفرآبادآزادکشمیرمیں آٹے کی فی من قیمت 2000 روپے مقرر ، گھریلو صارفین کے لیے 1 سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر جبکہ گھریلو صارفین کیلئے 100 سے 300 یونٹ تک کی قیمت 5 روپے فی یونٹ مقررکردی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق گھریلو صارفین کےلیے 300 یونٹ سے اوپربجلی 6 روپے فی یونٹ مقرر کمرشل صارفین کیلئے 1 سے 300 یونٹ پر 10 روپے فی یونٹ مقرر جبکہ کمرشل صارفین کیلئےبجلی 300 یونٹ سے اوپر 15 روپے فی یونٹ مقررکردی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی