زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان زمینداروں سے کیے گئے وعدے کے مطابق وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں آج وفد اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، وفد میں اراکین صوبائی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا، زمینداروں کو معاہدے کے مطابق بجلی کی فراہمی پر بات چیت ہوگی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا، برقی بندش کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو نقصان کا سامنا ہے وزیراعلیٰ آج اسے سلسلے میں وزیراعظم سے بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: محمد بن سلمان کی قیادت میں معاشی انقلاب لا سکتے ہیں، شہباز شریف

مزید خبریں