جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جشن مولود کعبہ کی شاندار اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم ولادت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جشن مولود کعبہ کی شاندار اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کےمہمان خصوصی سینئر رہنما مسلم لیگ ن ،سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی تھے ۔

نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکرٹری فنانس نیئر علی، صدر،راولپنڈی؍اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رپجا) سہیل ملک، ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ، سید عون شیرازی، علمدار بلوچ، آر آئی یو جے کے صدرعابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،اظہار خان نیازی، تیمور جداون،شاہد اجمل ،سیکریٹری رپجا سہیل شہزاد ، عرفان حیدر ، سنی غوری ، راجہ عمران ، فتح علی سمیت سینئر صحافیوں ، فوٹو جرنلسٹس اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نعت خواں حضرات نے دلکش انداز میں کلام پیش کیا،تقریب کے اختتام پر مولا علی علیہ السلام کے جشن ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں موقع پر پرگرام آرگنائزر عرفان حیدر نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں