هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد ہائیکورٹ کا روٹی کی قیمت 3 دن میں مقرر کرنے کا حکم

 

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نانبائیوں کے نمائندوں کو 3 دن میں روٹی کی قیمت کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی، اس دوران ریاستی کونسل کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ پہلے گندم کا بحران تھا، اس بار گندم کی پیداوار بڑھی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہزار روپے کمی ہوئی تو قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ جون اور جولائی میں تندور جلتی ہوئی آگ میں روٹیاں پکاتے ہیں۔غریب کے فائدے کیلئے بھی سوچنا چاہئیے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تندوروں کو ڈی سیل کرنے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید خبریں