منگل,  10  ستمبر 2024ء
چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ کالزاور پیغامات سے متعلق وضاحت جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ کالزاور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام سے گزار ش ہے کہ ایسی جعلی وٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں اور ایسی کال موصول ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرتے ہوئے تصدیق کریں۔اسی طرح اگر ممبران الیکشن کمیشن یا کسی بھی ECPکے senior officer کی طرف سے بھی کوئی ٹیلی فون کال یا message ملے تو اُس کی بھی مکمل تصدیق کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے افسران اور عملے کو بھی اس طرح کی وٹس ایپ کالز کی وصولی کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرتے ہوئے تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مزید یہ کہ تمام الیکشن کمیشن میں فرائض سرانجام دینےوالا عملہ بشمول DROsاورROsاس طرح کی کسی کال یا messageپر عمل نہ کریں تاوقتیکہ اس کی مکمل تصدیق نہ کر لی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News