هفته,  23 نومبر 2024ء
عوام کو چور نہ کہیں ایسی گفتگو برداشت نہ کروں گا، علی امین گنڈاپور نے وفاق کو بڑی وارننگ دیدی

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے کو حق نہ دیا گیا تو ایسے اقدامات کریں گے کہ کل کو کوئی ہمیں غدار نہ کہے۔

علی امین گنڈا پور نے نیوز کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ہمارے صوبے کو واجب الادا فنڈز فراہم کرے، عوام کو چور، بجلی کہا جائے تو ایسی بات برداشت نہیں کروں گا۔ اس کے بعد صوبے کو فراہم کیا جائے۔ چوری کے بارے میں بات کریں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے، فنڈز اور بجلی بھی پوری نہیں دیتے اور الزامات بھی لگاتے ہیں۔ اس وقت ہمیں توانائی کے مسائل کا سامنا ہے، ہم سستی ترین بجلی بنا رہے ہیں لیکن ہمیں بجلی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی کے دور میں بجلی 16 روپے تھی اور ہمیں مل رہی تھی لیکن اب بجلی 65 روپے ہے۔ اور نہیں مل رہا تو پیسہ کہاں جا رہا ہے؟

دھمکی اور وارننگ میں فرق ہوتا ہے۔ میں وارننگ دیتا ہوں، دھمکی نہیں۔ 120 ارب کا خسارہ ہے۔ یہ لوگ اقتدار میں رہے لیکن انہوں نے نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ صوبے کے مسائل حل کریں گے۔ وفاق ہمارے صوبے کے 115 ارب واپس کرے۔ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوئی تو ایسی کارروائی کروں گا تاکہ دوبارہ شکایت نہ ہو۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بجلی اور گیس تو نہیں مل رہی لیکن قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک تحریک قائد کے لیے ہے اور ایک اپنے صوبے کے حقوق کے لیے، جس کے لیے عملی جدوجہد کریں گے۔

رشوت اور کرپشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرپشن پر میرا واضح پیغام اسلام کے مطابق ہے کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا جہنم میں ہے، دونوں کو سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایکٹ میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں کہ صرف کام والے لوگوں کو ملازمت دی جائے گی جب کہ سفارش اور اثرورسوخ پر کام کرنے کا دور ختم ہوگیا، اچھا کام کرنے والوں کو مراعات بھی دی جائیں گی۔

نیوز کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ خلاف قانون تھا، آئین توڑا گیا اور ہماری جماعت کے ساتھ ظلم ہوا، ہم نے آپ کو معاف کر دیا، آپ بھی آگے بڑھیں اور ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں۔

مزید خبریں