پیر,  20 مئی 2024ء
بانی پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کی بطورچیئرمین پی اے سی کی منظوری دیدی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی شیخ وقاص اکرم کا نام ایک دو روز میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے بانی شیر افضل مروت چیئرمین پی اے سی کے لیے نام تجویز کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News