هفته,  23 نومبر 2024ء
مہنگائی سے پریشان عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، مزید مہنگی ہو گئی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے باعث عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں