هفته,  23 نومبر 2024ء
ملک خیرات نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، صرف ایک طبقے پر ٹیکس نہیں لگ سکتا: وزیر خزانہ

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک خیرات پر نہیں ٹیکس پر چلتے ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ ہم صرف ایک طبقے پر ٹیکس لگائیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء عطا تارڑ اور اعظم نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی کے 9 فیصد ٹیکس کے تناسب سے ملک کیسے چل سکتا ہے؟ ملک خیرات سے نہیں چلے گا خیرات پر سکول اور ہسپتال تو چل سکتے ہیں لیکن ملک صرف ٹیکسوں سے چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموں پر پابندی کے معاملے پر غیر ملکی سرمایہ کار کیسے ناراض ہو سکتے ہیں، 10 ہزار موبائل بل دینے والے ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں جمع کرا سکتے، ملک چلانے کے لیے ٹیکس سسٹم کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ امیر طبقے پر 50 ہزار ٹیکس لاگو ہوتا ہے اور یہ ممکن نہیں کہ ہم صرف ایک طبقے پر ٹیکس لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کے اخراجات کو کنٹرول میں لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے اور انفراسٹرکچر اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن بھی جاری ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پنشن اصلاحات پر کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تجاویز پر غور کر کے عوام کو پنشن اصلاحات سے آگاہ کرے گی۔

مزید خبریں