هفته,  23 نومبر 2024ء
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی معطلی کا نوٹیفکیشن منسوخ، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیو ز) وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن 30-06-2021 سے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کی معطلی کا نوٹیفکیشن ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد منسوخ ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے 22-03-2024 کے فیصلے کی روشنی میں، صدر نے اس ماہ کے شروع میں، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق 11-10-2018 کو لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی منظوری دی۔

مارچ کے شروع میں، سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کے اکتوبر 2018 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے سینئر جج شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے مرتب کیے گئے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ صدیقی کو ہائی کورٹ کا ریٹائرڈ جج قرار دیا جائے اور انہیں ریٹائرمنٹ کی مراعات بھی ملیں گی۔

مزید خبریں