راولپنڈی/لاہو (روشن پاکستان نیوز) برائلر کی فی کلو قیمت میں بتدریج کمی، مرغی کی قیمت 12600 روپے فی من ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق بازار سے دکاندار 12 ہزار روپے فی من برائلر خرید رہے ہیں، زندہ مرغی 300 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 550 سے 600 روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں برائلر کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے، ہول سیل ایسوسی ایشن بھی مقامی دکانداروں کو فی من 600 سے 800 تک رعایت دے رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 78 روپے اور فی کلو مرغی 470 روپے سستا ہو گیا، 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہو گیا، زندہ مرغی کی فارم گیٹ قیمت 290 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔











