اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں 10 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزمان میں خالد اقبال، محمد ریاض، سید مظہر حسین، محمد نعیم، ندیم علی، رانا اسلام، تنویر احمد اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔
ان ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔