هفته,  23 نومبر 2024ء
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈفیئر کلکشن سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن اوردیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزبس سروس کے اے ایف سی سسٹم کا افتتاح کردیا، جس کے تحت پیپلز بس سروس اسمارٹ کارڈکے ذریعے مسافر کرایہ ادا کرسکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ انٹراڈسٹرکٹ بس سروس کاآغاز 2021میں کیاگیا، کیش ادائیگی کی جگہ اسمارٹ کارڈ کے ذریعے وصولی کی جائے گی۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ افتتاحی طورپربسزکو2رو ٹس پرچلایاجائے گا، ایک روٹ ون اور دوسرا روٹ 9 ہوگا، پہلا روٹ ماڈل کالونی ملیر تاٹاور ہوگا، روٹ 9 گلشن حدید تا ٹاور تک چلایا جائے گا، دیگر روٹس کا تعین 90 دن کے اندر کیا جائے گا۔

مزید خبریں