عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لیے اعزازی کپتان کا عہدہ دے دیا ہے۔
باکسر عامر خان کو باکسنگ کے شعبے میں ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں کپتان کا اعزازی رینک دیا گیا۔
باکسر عامر خان کو اعزازی کپتان کے عہدے سے نوازنے کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاک فوج کی حمایت کی ہے کیونکہ یہ ہمارا فخر ہے۔ باکسنگ اکیڈمیاں کھولی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایک دن ہم کامن ویلتھ اور اولمپکس میں تمغے جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، مجھے عزت دینے پر پاک فوج کا شکر گزار ہوں، پاکستان آکر ہم خود کو بہت محفوظ محسوس کرتے ہیں۔