پیر,  30 دسمبر 2024ء
مہنگائی ،بیروزگاری اورغربت،آپ کوتکلیف میں دیکھ کرمجھے تکلیف ہوتی ہے ،نواز شریف

ننکانہ صاحب(روشن پاکستان نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے کہاکہ آج توننکانہ صاحب عجیب منظر پیش کررہاہے ،میں آپ لوگوں سے پوچھتاہوں کہ کیاآپ نے اس سے پہلے ایسامنظردیکھاتھا؟آج اتفاق سے ٹھنڈ بہت ہے میں آپ کے جذبے کوسلام پیش کرتاہوں ،میں نے ہیلی کاپٹر سے آناتھا دھند بہت تھی مجھے بتایاگیاکہ آپ کوکار سے آناپڑے گا،آج میرا ایک شوق پوراہوا مجھے بہت خوشی ہے میں آج پہلی دفعہ لاہور سے ننکانہ صاحب موٹروے سے آیاہوں ،2017میں ہم نے یہ موٹروے تیار کردی تھی۔ب

دھ کوننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ہماری حکومت ہوتی توموٹروے کراچی تک پہنچ چکی ہوتی لیکن اس ملک کی ترقی کے دشمنوں نے یہ موقع پورا نہیں ہونے دیا، میرے ساتھ کیادشمنی تھی ،میری ہمت نہیں ٹوٹی میری ہمت آج بھی جوان ہے ،آپ کویہ دشمنی تھی کہ میں نے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ،چار روپے کی روٹی کس کے زمانے میں تھی؟ملک سے دہشت گردی کس نے ختم کی ،ملک کاامن کس نے بحال کیا،جوملک کوایٹمی طاقت بناتاہے کیااس کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگائی جاتی ہے ،کیاکوئی کہہ سکتاہے کہ 2017کاپاکستان آج کے پاکستان سے بہتر ہے ،میرے دل کوسکون اس وقت ملے گاجب آپ کومہنگائی سے نجات ملے گی ،آپ کوتکلیف میں دیکھ کرمجھے تکلیف ہوتی ہے ۔

مزید خبریں