اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہاکہ انسان کی زندگی سبق سیکھنے سے رقم ہوتی ہے اوریہ سلسلہ چلتارہتاہے کبھی ختم نہیں ہوتامیں آج بھی سیکھ رہاہوں۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہاکہ ہم این آر او کوچھوڑ کرن لیگ ،نواز شریف سے ہمیشہ ڈائیلاگ کے لیے تیار تھے ،سپریم کورٹ کے آرڈر کے اوپر جب ہم بیٹھے توا س وقت بھی ہم نے بہت لچک دکھائی،کرپشن کاہمارا بیانیہ رہے گاہم مخالفین سے صرف ملکی مسائل پربات کریں گے،آپ کی ذات میں ایک عنصر خراب ہے تو ہوسکتاہے کہ آپ کی ذات میں اچھے عنصر بھی ہوں،سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں،عمران خان نے تو یہاں تک کہاتھاکہ میں سیاستدانوں اوراسٹیبلشمنٹ دونوں کے ساتھ بات چیت کرنے کوتیارہوںانہوں نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنادی تھی۔