منگل,  08 اکتوبر 2024ء
ملزم نے ایک قتل چھپانے کیلئے سینکڑوں افراد کی جان لے لی

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے گزشتہ برس صرف ایک قتل چھپانے کیلئے عمارت کو لگادی اور اس میں100 افراد جل کر خاکستر ہوگئے ۔

ان میں 12 بچے بھی شامل تھے جبکہ 100 سے زائد افراد بُری طرح جھلس گئے تھے۔ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے منشیات کے ایک بڑے ڈیلر کے حکم پر ایک شخص کو بیسمنٹ میں گلا گھونٹ کر مار ڈالا تھا، لاش ٹھکانے لگانے کیلئے اس نے عمارت کو ہی آگ لگادی جس نے پھیل پھیل پانچ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

قتل کا حکم دینیوالا ڈرگ ڈیلر بھی اِسی عمارت میں رہتا تھا۔29 سالہ ملزم پر قتل کے 76 اور اقدامِ قتل کے 120 مقدمات دائر ہیں۔

ملزم کا اعترافِ جرم حیرت انگیز ہے کیونکہ عمارت میں لگنےوالی آگ اس مفروضے کی بنیاد پر کی گئی تھی کہ کہیں سلامتی یقینی بنانے سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلافورزی تو نہیں کی گئی۔

مزید خبریں