فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اوور بلنگ کے الزام میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ افسر سمیت تین ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایس ای محمد عامر، ایس ڈی او غلام عباس، میٹر انسپکٹر اور محمد شفیق شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کے بلوں میں 59 ہزار 738 اضافی یونٹس شامل کیے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے 1 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔