پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزدوروں کا پیکج دوگنا کرنے کا اعلان

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزدوروںکا پیکج دوگنا کرنے کا اعلان کردیا۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ محکمے کی آمدن دگنی ہوگئی، ورکرز کے پیکجز بھی دگنے کیے جائیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے مقرر کردہ کم از کم اجرت پر عمل درآمد کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اجرتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ویج مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مزدوروں کے لیے بنائے گئے 2 ہزار 56 فلیٹس جلد ان کے حوالے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے رقم منتقل کردی گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور 17 کروڑ 75 لاکھ روپے آن لائن بینک میں ٹرانسفر کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News