بدھ,  15 مئی 2024ء
کے پی میں بارشوں سے 36 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

 

پشاور (روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36,642 ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

کے پی کے ڈائریکٹوریٹ آف کراپ رپورٹنگ سروسز کے مطابق 28,430 ایکڑ اراضی پر گندم تباہ ہو گئی ہے جبکہ 15 اضلاع میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 12 ہزار 904 ایکڑ اراضی پر گندم کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ہزار ایکڑ سے زائد پرمٹ، پیاز، مٹر اور آڑو کے باغات بھی متاثر ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News