لاہور (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثنا ن لیگ کے گزشتہ دور میں وفاقی وزیر داخلہ تھے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد کی نشست سے ہار گئے۔