اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس طرح ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے 18 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔
11.8 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔