هفته,  23 نومبر 2024ء
مہنگائی بے قابو، گھی 60 روپے تک مہنگا ہو گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)شہر کی اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی مہنگائی بے قابو ہو گئی ہے۔ تیسرے درجے کا گھی 33 سے 60 روپے فی کلوگرام مہنگا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رجسٹرڈ صارفین کے لیے تیسرے درجے کا گھی 60 روپے اضافے سے 393 روپے فی کلو جبکہ عام صارفین کے لیے تیسرے درجے کا گھی 33 روپے اضافے سے 463 روپے فی کلو ہو گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت 5 روپے فی کلو مہنگی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں