اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)وزارت توانائی کی پہلے سے خسارے میں چلنے والی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد وزارت نجکاری نے 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت نجکاری نے 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جن میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے پہلے مرحلے میں کمپنیوں کا نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی۔
وزارت نجکاری کے ذرائع کے مطابق یہ 12 ممبران پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹرز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نجکاری سمیت تمام معاملات کو دیکھا جائے گا، ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔