منگل,  10  ستمبر 2024ء
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکھل کر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکھل کر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
انہوں نے کہاکہ میرے اندر جتنی بچی کھچی طاقت اور صلاحیتیں ہیں وہ میں چاہوں گا کہ عمران خان کیلئے پارٹیوں کوکنونس کرنے پر استعمال کروں کہ عمران خان کو رہا کروتب ہم الیکشن کو الیکشن سمجھیں گےورنہ ہم اسے الیکشن نہیں سمجھتے

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان کوالیکشن سے باہررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جس پرانہوں نے این اے 149کے الیکشن سے دستبرہوکربانی پی ٹی آئی کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ آج کے بعد میں حلقے میں ووٹ نہیں مانگنے جاؤنگا بلکہ عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرونگا۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہئیے کہ وہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں،
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن بالکل فری اینڈ فیئر نہیں ہیں جب تک اس میں عمران خان کھل کر الیکشن نہیں لڑتے،میں عمران خان کیلئے جدوجہد ان سے کچھ پانے کیلئے نہیں کر رہا، وہ مجھے کیا دے سکتا ہے وہ تو خود جیل میں ہے، میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں،میرے آباؤاجداد ایک ہزار سال سے یہاں ہیں،میں تو اپنی مٹی کا قرض اتار رہا ہوں،میں عمران خان کے اقتدار میں اسکا حصہ نہیں بنونگا،صرف پورے ملک میں اسکی رہائی کی آواز اٹھاؤنگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News