هفته,  23 نومبر 2024ء
امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی، بل جو بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون بن گیا

 

امریکہ (روشن پاکستان نیوز)امریکہ میں صرف ایک ہفتے میں، ایک قومی سلامتی پیکج قانون کی شکل اختیار کر گیا، جس میں ایک بل بھی شامل ہے جو TikTok پر پابندی لگائے گا۔

سب سے پہلے ایوان نمائندگان کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کو 20 اپریل اور پھر سینیٹ نے 24 اپریل کو منظور کیا۔

اب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا ہے۔

اس قانون کے تحت Tik Tok کی پیرنٹ کمپنی ByteDance کو 2 آپشنز دیے گئے ہیں۔

بائٹ ڈانس کو امریکا میں ٹک ٹاک کی جانب سے پابندی سے بچانے کے لیے اسے اگلے 9 ماہ کے لیے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنا پڑے گا (اگر کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو امریکی صدر اس مدت کو 12 ماہ تک بڑھا سکتے ہیں) یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگا دی جائے گی۔

مزید خبریں