گوجرانوالہ (روشن پاکستان نیوز) قلعہ دیدار سنگھ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ بہن کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتی تھی۔
ملزمہ کا بہن سے جائیداد کے تنازع پر کئی بار جھگڑا ہوا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔