کراچی (روشن پاکستان نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فعال حکومت ختم کرکے ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے والی جماعتوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کو نواز کر جو تماشا کھیلا گیا ہے وہ کام نہیں ہونے والا، فیصلے کرنے والے اور حکومت میں بٹھانے والے دونوں پھنس چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج کی تیاری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک کی تمام جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا۔