اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں کم ازکم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانےکیلئے قرارداد منظور کر لی گئی۔
کم ازکم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی قرارداد سید آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ جسے باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کم سے کم تنخواہ 32ہزار روپےکی گئی ۔ حکومت تواسلام آباد کی حد تک اطلاق کرسکتی ہے۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں سے بھی پوچھنا ہوگا کہ پالیسی پرعملدرآمد کیسےہورہاہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جہاں کوتاہی ہوگی اس کو دور کریں گے۔