جمعه,  03 مئی 2024ء
یہودیوں کی مذہبی رسومات کے لیے مسجد اقصیٰ میں لائے گئے جانورضبط

 

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز)اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے مذہبی تہوار پر مسجد الاقصیٰ میں قربانی کے لیے چھپائے گئے جانوروں کو ضبط کر لیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کو گاڑی کے اندر اور شاپنگ بیگ کے اندر چھپا کر لایا گیا تھا جسے پولیس نے ضبط کر کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جس سے قانون شکنی ہو اور انتہا پسندی کو ہوا دی جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی عناصر کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی دینے کی کوشش کی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News