اتوار,  05 جنوری 2025ء
وفاقی وزیر داخلہ سے ایرانی ہم منصب اور وزیر قانون کی ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دونوں اطراف قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

دوسری جانب ایرانی صدر کی اہلیہ نے پاکستان سویٹ ہوم سینٹر کا دورہ کیا جہاں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کی اہلیہ نے یتیم بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر مرکز کے کردار کی تعریف کی۔

 

مزید خبریں