هفته,  04 مئی 2024ء
آ ج پاکستان بھرمیں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ۔جبکہ نوکنڈی اوردالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔مری، گلیات اورگردونواح میں دوپہر کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات اور مالاکنڈ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر

کشمیر میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 12، ملتان (ایئرپورٹ 09، شہر 08)، جہلم 08، مری 07، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، حافظ آباد 04، جھنگ 03، شیخوپورہ، قصور، لاہور (ایئرپورٹ) 02، راولپنڈی (کچہری 01)، منگلا، فیصل آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول، زیریں دیر 07، مالم جبہ 05، پشاور (سٹی، ایئرپورٹ 01)، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 03، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ 02 اور راولاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد42 ،پڈ عیدن اوردادو میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News